29 اگست 2013 - 19:30
شام پر امریکی جارحیت خود امریکہ کے لیے مہنگی ثابت ہو گی

شیعہ دینی مرجع تقلید آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے کہا ہے کہ امریکہ اسلامی ممالک میں اپنے عربی اور مغربی اتحادیوں کے ساتھ ملکر تباہی پھیلانا چاہتا ہے اور شام پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی فوجی یلغار انکے کے لئے بہت مہنگی ثابت ہوگی۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ شیعہ دینی مرجع تقلید آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے کہا ہے کہ امریکہ اسلامی ممالک میں اپنے عربی اور مغربی اتحادیوں کے ساتھ ملکر تباہی پھیلانا چاہتا ہے اور شام پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی فوجی یلغار انکے کے لئے بہت مہنگی ثابت ہوگی۔انھوں نے کہا کہ شام کے مسئلہ کا فوجی حل نہیں ہے اور شام کے مسئلہ کو مذاکرات کے ذریعہ حل کیا جاسکتا ہے انھوں نے کہا کہ شام کے خلاف جو نام نہاد اسلامی ممالک امریکہ کا تعاون کر رہے ہیں وہ اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ خیانت کا ارتکاب کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ بڑا شیطان ہے اور اس کے حامی بعض عرب اور غیر عرب ممالک چھوٹے شیطان ہیں اور چھوٹے شیطانوں میں سعودی عرب، قطر اور ترکی بھی شامل ہیں جو شام کے خلاف امریکہ کا تعاون کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲